سیلینا گومزدُنیا کی ارب پتی شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئیں
"بلوم برگ" کی رپورٹ کے مطابق 32 سالہ اداکارہ وگلوکارہ کے اثاثوں کی مالیت 1.3 بلین ڈالرہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف امریکی اداکارہ و گلوکارہ سیلینا گومز 32 سال کی عمرمیں دُنیا کی ارب پتی شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔
"بلوم برگ" کی رپورٹ کے مطابق 32 سالہ سیلینا گومز بطورِ سرمایہ کار اور انٹرپرینیورمعاشی میدان میں بھی ترقی کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے امریکا کے نوجوان اور سیلف میڈ ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 1.3 بلین ڈالرزہے۔
سیلینا گومزاپنے پانچ سال پُرانے میک اپ برینڈ"ریر بیوٹی" کے ذریعے سب سے زیادہ کمائی کررہی ہیں،اس کے علاوہ ان کی دولت میں کچھ حصہ اُن کی اداکاری،گلوکاری اور برینڈ پارٹنرشپ کے ذریعے آیا ہے،انہوں نے میک اپ برینڈ کے علاوہ ذہنی صحت سے متعلق "ونڈرمائنڈ" میں بھی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔
سوشل میڈیاپلیٹ فارم انسٹاگرام پربھی اُن کی مقبولیت کے خوب چرچے ہیں،ان کے انسٹاگرام پر 424 ملین فالوورز ہیں اس طرح وہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیات میں تیسرے نمبر پر ہیں،اس فہرست میں پہلے نمبر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ہیں جن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 638 ملین ہے جبکہ دوسرے نمبر پرلیونل میسی کے انسٹاگرام پر 504 ملین فالوورز ہیں۔