اسلام آباد: پی ٹی آئی جلسہ گاہ کے قریب مشکوک بیگ سے بارودی مواد برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے جلسہ گاہ کے قریب مشکوک بیگ برآمد ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق مشکوک بیگ سے تباہی کے آلات، ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹرز، بارودی مواد برآمد ہوا۔اسلام آباد پولیس کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے بارودی مواد کو غیر موثربنا دیا۔
علاقہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مزید سرچ آپریشن جاری ہے، پولیس کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے،شہریوں سے گزارش ہے کہ چیکنگ کے دوران پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق 15 پر اطلاع دیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کے باعث اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی ہے ، امن وعامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف مقامات پر کنٹینرز بھی پہنچا دیے گئے ہیں۔