ڈرائیونگ لائسنس، چھٹی کے روز بھی تمام دفاتر کھلے رہیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی) ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے ڈرائیونگ لائسنس کا حصول عوام کیلئے مزید آسان بنا دیا، چھٹی کے روز بھی دفاتر کھلے رہیں گے۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے اعلان کیا ہے کہ اتوار والے دن بڑے شہروں میں 24 گھنٹے دفاتر کھلے رہیں گے جبکہ چھوٹے شہروں میں 16 گھنٹے لائسنس دفاتر دستیاب ہوں گے۔ شہریوں کو قومی شناختی کارڈ ہمراہ لانے کی ہدایت دی گئی ہے جس کے ذریعے وہ فوری طور پر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبے بھر میں 28 ہزار 726 شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے جبکہ رواں ماہ مجموعی طور پر 2 لاکھ 13 ہزار 276 شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس فراہم کیے جا چکے ہیں۔
فیصل آباد، گوجرانوالہ، اور راولپنڈی میں لائسنسنگ سہولیات کی فراہم میں نمایاں کارکردگی دکھائی گئی ہے جبکہ باقی تمام اضلاع بھی عوامی سہولت کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی نے عوامی سہولت کی فراہمی کے لئے مزید اقدامات کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔