انگلینڈ کےسابق کپتان معین علی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Sep 08, 2024 | 12:15:PM

(ویب ڈیسک)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ کے بعد تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

انگلینڈ کی ورلڈکپ وننگ ٹیم کا حصہ رہنے والے معین علی نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا, یہ فیصلہ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے زیرِ غور نہ  لانے کے بعد کیا۔

معین علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان برطانوی جریدے سے خصوصی گفتگو میں کیا, انہوں نے کہا ہے کہ میں 37 سال کا ہو چکا ہوں, میں نے انگلینڈ کے لیے بہت کرکٹ کھیل لی ہے، اب یہ وقت نئی نسل کا ہے اس کا مجھے بتایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نوجوان کی آنکھوں سے بہنتے " خون کے آنسو" ، ڈاکٹرز بھی تشویش میں مبتلا ہوگئے

انہوں نے کہا کہ مجھے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے منتخب نہیں کیا گیا، میں نے محسوس کیا کہ یہ مناسب وقت ہے، میں نے اپنا حصہ پورا کر دیا ہے۔ اگرچہ میں ریٹائر ہو رہا ہوں، میں یہ محسوس نہیں کرتا کہ میں بہت زیادہ اچھا نہیں ہوں۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ میں اب بھی کھیل سکتا ہوں لیکن میں سمجھتا ہوں ٹیم نے ایک اور سرکل میں آگے بڑھنا ہے۔ مجھے انگلینڈ کی جانب سے کھیلنے پر ہمیشہ فخر رہا ہے۔

خیال رہے کہ معین علی ٹیسٹ کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے تھے۔ معین علی نے انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 68 ٹیسٹ، 138 ون ڈے اور 92 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔

مزیدخبریں