فیصل آباد:ریس لگاتی بسوں کی موٹر سائیکل کو ٹکر،ماں بیٹا جاں بحق

Sep 08, 2024 | 12:18:PM

(طیب مقبول)فیصل آباد میں ڈگٹ والا پل کے قریب ٹریفک حادثہ میں ماں بیٹا جاں بحق ہو گئے۔
دو مسافر بسوں نے ریس لگانے کے دوران موٹر سائیکل اور رکشہ کو ٹکر ماری،موٹر سائیکل سوار 12 سالہ عبدالہادی اور والدہ شمائلہ موقع پر دم توڑ گئی جبکہ متوفی بچے کا والد ارشد،رکشہ سوار عبدالرحمن اور عثمان شدید زخمی  ہو گئے۔
ریسکیو ٹیم نے طبی امداد فراہم کرکے زخمیوں کو الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا، لاشیں تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس کے حوالے کردیں۔واقعے کے بعددونوں بسوں کے ڈرائیور فرارہو گئے۔پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا۔

 

مزیدخبریں