حبابخاری کوکس اداکارکےساتھ کام کرناپسندہے؟اداکارہ نے خود ہی بتادیا

اداکاری خودایک آرٹ اوریہاں سب فنکاروں کوسب کے ساتھ کام کرنا پڑتا ہے

Sep 08, 2024 | 12:41:PM
حبابخاری کوکس اداکارکےساتھ کام کرناپسندہے؟اداکارہ نے خود ہی بتادیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ حبابخاری کوکس اداکارکے ساتھ ڈراموں میں کام کرناپسندہے؟اداکارہ نے خود ہی بتادیا۔ 

حبابخاری نے گزشتہ دنوں نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ پروگرام میں بطورِمہمان شرکت کی جس کاایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پروائرل ہورہاہے جس میں اُنہوں نے بتایا کہ وہ کس اداکار کے ساتھ اچھی لگتی ہیں۔

پروگرام کے سامعین میں بیٹھیں ایک خاتون مداح نے حبابخاری سے پوچھا کہ آپ کون سے مرد اداکار کےساتھ کام کرتے وقت خود کو آرام دہ محسوس کرتی ہیں؟

خاتون کے سوال پرحبا بخاری نے ہنستے ہوئے پوچھا کہ میں مرد کے ساتھ پُرسکون؟ جس پرمداح نے کہا کہ میرامطلب یہ ہے کہ آپ کو کس اداکار کےساتھ کام کرنا پسند ہے اور آپ کی نظر میں آپ کس اداکار کے ساتھ اچھی لگتی ہیں؟،اس سوال کے جواب میں حبا بخاری نے کہا کہ  اداکاری خود ایک آرٹ ہے اور یہاں سب فنکاروں کو سب کے ساتھ کام کرنا پڑتا ہے۔

اداکارہ کا جواب سن کر خاتون مداح نے کہا کہ آپ ہر اداکار کےساتھ اچھی لگتی ہیں،جس پر اداکارہ نے خاتون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے زیادہ اپنے شوہر کے ساتھ اچھی لگتی ہوں۔

حبابخاری نے اپنے شوہر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے شوہر کے ساتھ کوئی دوسری خاتون اچھی نہیں لگتی۔

واضح رہے کہ حبا بخاری کے شوہرآریز احمد بھی اداکار ہیں جو اپنی اہلیہ سمیت دیگر اداکاراؤں کے ساتھ متعدد ڈراموں میں کام کرچکے ہیں،حبا بخاری نے سال 2022 میں آریز احمد سے شادی کی تھی،حال ہی میں اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے انکشاف کیا تھا کہ حبا بخاری حمل سے ہیں اورجلدماں بننے والی ہیں۔