جاویدبٹ قتل کیس،شوٹرز گرفتار ہوئے نہ نامزد ملزمان پولیس کے ہاتھ لگ سکے  

آرگنائزڈ کرائم یونٹ،انویسٹی گیشن اوردیگرٹیمیں تاحال واردات کاسراغ نہیں لگاسکیں

Sep 08, 2024 | 13:04:PM

(عابدچودھری)طیفی بٹ کے بہنوئی جاویدبٹ کے قتل میں  آرگنائزڈ کرائم یونٹ،انویسٹی گیشن اوردیگرٹیمیں تاحال واردات کاسراغ نہیں لگاسکیں،شوٹرز گرفتار ہوئے نہ ہی نامزد ملزمان پولیس کے ہاتھ لگ سکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے 2مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو حراست میں لے لیاہے،پولیس ذرائع کے مطابق شوٹربغیرنمبر پلیٹ 125 موٹر سائیکل پرسوار تھے،وہ ایوبیہ مارکیٹ سے نہرپر پہنچے تھے،شوٹرزمیں سے ایک نے ہیلمٹ اورپچھلے نے پیلی شرٹ پہن رکھی تھی۔

ذرائع کے مطابق جیل روڈ نہرتک سیف سٹی کےکیمرے بارش کی وجہ سے اس وقت بند تھے،دونوں موٹرسائیکل سوارگلبرگ سےہوتے ہوئے رائیونڈ کی جانب نکلے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کو 2بج کر 11منٹ پر فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی،سب سے پہلے فائرنگ کے واقعہ کی تھانہ گلبرگ کو اطلاع دی گئی،تھانہ گلبرگ سے کلیئرنس کے بعد تھانہ اچھرہ کو اطلاع کی گئی۔ 

مزیدخبریں