( شہزاداحمد )عارف والا میں قتل کی لرزہ خیز واردات ، بدبخت بیٹے نے جائیدادکے لالچ میں باپ کا سرتن سے جدا کردیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
قتل کی لرزہ خیز واردات کا واقعہ تھانہ رنگشاہ کے علاقہ میں پیش آیا۔جائیداد کے تنازعہ پر بد بخت بیٹے نے ٹوکے کے وار سے نابینا باپ کی گردن تن سے جدا کی،واردات کے بعد ملزم انصر موقع سے فرار ہوگیا۔
ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت کے نوٹس پر رنگشاہ پولیس نے ملزم کو فوری گرفتار کر کے آلہ قتل ٹوکہ بھی برآمد کر لیا۔