دیپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ بیٹی کے والدین بن گئے
بیٹی کی پیدائش ممبئی کے اے ایچ این ریلائنس ہسپتال میں ہوئی جہاں اداکارہ گزشتہ رات سے داخل تھیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی اسٹارجوڑی دیپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ بیٹی کے والدین بن گئے۔
بھارتی شوبز ویب سائٹ"نیوز 18"اور"ٹائمز آف انڈیا" کے مطابق رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے اپنی ننھی پری کا دُنیا میں استقبال کرلیا ہے،اداکارہ کی بیٹی کی پیدائش ممبئی کے اے ایچ این ریلائنس ہسپتال میں ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ دیپیکا پڈوکون گزشتہ روز اپنے شوہر اور والدہ کے ہمراہ ممبئی کے ہسپتال آئی تھیں جہاں اداکارہ کو داخل کرلیا گیا تھا،اس وقت سے بھارتی میڈیا کے نمائندے خوشخبری کے انتظار میں تھے،اب کچھ دیر پہلے ہی بھارتی میڈیا کے نمائندوں نے ہسپتال ذرائع سے تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اسٹار جوڑی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی بیٹی کی پیدائش کی خبرکے بعدمداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
ابھی تک دیپیکا پڈوکون اوررنویرسنگھ نے بیٹی کی پیدائش کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ جاری نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے سال 2018 میں اٹلی میں ایک پُروقار تقریب کے دوران شادی کی تھی جبکہ رواں سال فروری میں جوڑی نے اعلان کیا تھا کہ اُن کے ہاں ستمبرمیں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔