عالیہ بھٹ کی ایکشن تھرلرفلم"جگرا"کا ٹیزرریلیزکردیاگیا

عالیہ بھٹ کواپنے بھائی کے لیے گولیوں سے بچتے اورمخالفین سے لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے

Sep 08, 2024 | 13:41:PM

(ویب ڈیسک)بالی ووڈاسٹارعالیہ بھٹ اورویڈانگ رائنا کی نئی ایکشن تھرلر فلم "جگرا"کا جذبات سے بھرپور ٹیزرجاری کردیاگیا۔

فلم کاٹیزرعالیہ بھٹ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ریلیز کیاہے جس میں عالیہ بھٹ کواپنے بھائی کوپولیس کی قید سے آزاد کروانے کے لیے گولیوں سے بچتے اورمخالفین سے لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ایک سین میں اداکارمنوج پہوا عالیہ بھٹ سے کہتے ہیں کہ "بچن نہیں بننا بلکہ بچ کرنکلنا ہے" جس کے جواب میں عالیہ کہتی ہیں کہ "اب تو بچن ہی بننا ہے۔"

ٹیزر کے پسِ منظر میں کشور کمار کا مقبول گانا"پھولوں کا تارا" چل رہا ہوتا ہے جو بہن بھائی کی محبت کی عکاسی کرتا ہے۔

عالیہ بھٹ اوراداکارویڈانگ رائنا کی فلم "جگرا" کے ٹیزرنے مداحوں کوجذباتی کردیا ہے اوران کا کہنا ہے کہ وہ ٹیزردیکھ کرفلم کی ریلیز کاانتظار نہیں کرسکتے۔

وسن بالا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ویڈانگ رائنا نے عالیہ بھٹ کے بھائی کا کردارادا کیا ہے، فلم اگلے ماہ 11 اکتوبر کوسینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزیدخبریں