وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈھابے پرگاڑی روک کرشہریوں کوخوشگوار سرپرائزدیا
چارپائی پر انہیں چائے پیش کی گئی، شہریوں نے بلوں میں 14 روپے فی یونٹ کمی پرشکریہ ادا کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ڈی جی خان سے لاہورواپس آتے ہوئے "چائے کے ڈھابے"پر گاڑی روک کرشہریوں کو خوشگوار سرپرائز دے دیا۔
ڈیرہ غازی خان میں بچوں کے نیوٹریشن پروگرام کے آغاز کی تقریب سے واپسی پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سڑک کنارے ڈھابے پررک گئیں،وہ چارپائی پربیٹھ گئیں جہاں انہیں چائے پیش کی گئی۔
شہریوں نے اس موقع پرانہیں بجلی کے بل دکھائے اور 14 روپے فی یونٹ کمی کرنے پران کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پرشہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے گفتگو کرتے ہوئےکہاکہ اللہ تعالیٰ آپ کوخوش رکھے،آپ نے بجلی کے بل کم کرکے غریبوں کی دعائیں لی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے شہریوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف کو آپ کے بلوں کی بہت فکر ہے،وزیراعظم شہبازشریف اورمیں آپ کوریلیف دینے کی کوشش کررہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہاکہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں کمی ہوئی ہے،آٹا،چینی،گھی ،دالیں،سبزیاں سستی ہوئی ہیں،ہم مزید ریلیف دینے کی بھی پوری کوشش کررہے ہیں۔