ڈرامہ سیریل "کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی" کے بھارتی اداکاروکاس سیٹھی کاانتقال

اہلیہ کے ہمراہ ڈانس شو"نچ بلیے"میں شرکت اورفلم "کبھی خوشی کبھی غم"میں مختصر کرداربھی کیا تھا

Sep 08, 2024 | 15:16:PM

(ویب ڈیسک) کہیں تو ہوگا،کسوٹی زندگی کی اورکیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی جیسی بھارتی ٹیلی ویژن سیریلز میں کام کرنے والے معروف اداکار وکاس سیٹھی  چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکاس سیٹھی کی موت 48 برس کی عمر میں 8 ستمبر اتوار کی صبح ہوئی۔

"ٹائمز آف انڈیا"کی رپورٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وکاس کاانتقال دل کا دورہ پڑنے کے سبب ہوا، آنجہانی اداکار نے سوگواران میں اہلیہ اور جڑواں بچے چھوڑے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکاس نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ معروف ڈانس شو"نچ بلیے"میں بھی شرکت کی تھی،اس کے علاوہ انہوں نے فلم "کبھی خوشی کبھی غم"میں بھی ایک مختصر کردار ادا کیا تھا۔

 

 

مزیدخبریں