امریکی فضائیہ کی 19 سالہ خاتون کیڈٹ کمرے میں مردہ پائی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکا کی یونائیٹڈ اسٹیٹس ایئرفورس اکیڈمی (یو ایس اے ایف اے) کی 19 سالہ کیڈٹ اپنے ڈورم روم میں مردہ حالت میں پائی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق کیڈٹ ایوری کونسی یونائیٹڈ اسٹیٹس ایئرفورس اکیڈمی میں فرسٹ ایئر کی طالبہ اور زیر تربیت کیڈٹ تھیں، ان کا تعلق ٹیکساس سے تھا۔
اکیڈمی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کمرے میں بے ہوش پائی گئی، اسے بچانے کی کوششیں کی گئیں لیکن وہ زندہ نہیں بچ سکیں، ان کی موت کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
تاحال واقعے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا,اکیڈمی انتظامیہ نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔
19 سالہ ایوری کونسی ایک ذہین طالبہ اور شاندار کھلاڑی تھیں۔ 100 میٹر ریس 12.12 سیکنڈ میں مکمل کرکے ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف اداکارکے گھرصف ماتم بچھ گئی
حال ہی میں گریجویٹ کی تکمیل کے بعد ایوری کونسی نے امریکی فضائیہ کی اکیڈمی میں شمولیت اختیار کی تھی,خواتین کی ٹریک اور فیلڈ ٹیم کا حصہ بھی رہیں۔
ایوری کونسی کی خواہش تھی کہ وہ پائلٹ فزیکل تھراپسٹ بن کر ایئرفورس میں خدمات انجام دینا چاہتی تھیں۔
امریکی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں ایک ذہین اور روشن مستقبل رکھنے والی کیڈٹ کی المناک موت پر دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔