پیپلز پارٹی کا لاہور سمیت صوبہ بھر میں وکلاء کو سیاسی طور پر متحرک کرنے کا فیصلہ

Sep 08, 2024 | 16:59:PM
پیپلز پارٹی کا لاہور سمیت صوبہ بھر میں وکلاء کو سیاسی طور پر متحرک کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) پاکستان پیپلز پارٹی نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں جیالے وکلاء کو سیاسی طور پر متحرک کرنے کا فیصلہ کر لیا، ممبر پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب راجہ عبدالرحمان ایڈوکیٹ آئندہ ہفتے دورے بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ممبر پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب راجہ عبدالرحمان ایڈوکیٹ آئندہ ہفتے لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ بار میں وکلاء اور شہر میں جیالوں سے ملاقاتیں کریں گے، مشاورت کے بعد پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے وکلاء کا لاہور ہائیکورٹ بار میں اجلاس بلوایا جائے گا، ممبر پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب بننے کے بعد راجہ عبدالرحمان ایڈوکیٹ کی زیرِ صدارت پہلا اجلاس ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: رانا ثناءاللہ نے عمران خان کو ’اسرائیلی برانڈ‘ قرار دیدیا

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں پیپلز پارٹی کو شہر، ڈویژن اور صوبے کی سطح پر متحرک کرنے کے اقدامات کا فیصلہ ہو گا۔