(24نیوز)پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کیلئے جانے والی فلائنگ کوچ کوموٹروے پر حادثے پیش آیا جس میں کارکنان زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
اسلام آباد میں عمران خان کی رہائی سمیت کئی سیاسی مقاصد کیلئے پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ آج کے سہ پہر 4 بجے سے شام 7 بجے جاری ہے، اس جلسے میں شریک ہونے کیلئے ملک بھر سے قافلوں کی شکل میں پی ٹی آئی کارکنان اسلام آباد سنگجانی مقام پر پہنچ رہے تھے ، انہی قافلوں مین شامل ایک بس جو پشاور میں موٹروے ایم ون پر اسلام آباد جلسے فلائنگ کوچ کا ٹائر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں کوچ توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گئی،حادثے میں متعدد پی ٹی آئی کارکنان زخمی ہوئے ہیں،ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ زخمی کارکنان کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم نے ملک بھر میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم کا آغاز کر دیا