’عشق تیرا توبہ توبہ‘ کے گلوکار کو لائیو کنسرٹ کے دوران منہ پر جوتا پڑگیا

Sep 08, 2024 | 18:27:PM
’عشق تیرا توبہ توبہ‘ کے گلوکار کو لائیو کنسرٹ کے دوران منہ پر جوتا پڑگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مشہور گانے ’عشق تیرا توبہ توبہ‘ کے گلوکار کرن اوجلا کو لندن میں لائیو کنسرٹ کے دوران منہ پر جوتا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور گلوکار کرن اوجلا لندن میں موجود ہیں جہاں اُنہوں نے گزشتہ شب اپنے مداحوں کے لیے میوزک کنسرٹ کا انعقاد کیا،  ’عشق تیرا توبہ توبہ‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے کرن اوجلا کے میوزک کنسرٹ میں مداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، دوران کنسرٹ کرن کو سامعین میں سے ایک شخص نے اسٹیج پر جوتا مارا جو سیدھا ان کے منہ پر جاکر لگا، منہ پر جوتا پڑنے سے کرن اوجلا شدید غصے میں آگئے۔

کرن اوجلا نے سامعین کو جوتا واپس دیا اور برہم ہوتے ہوئے کہا کہ ’’رکو! وہ کون تھا؟ میں آپ کو اسٹیج پر آنے کیلئے کہہ رہا ہو، آئیے ابھی ون ٹو ون کرتے ہیں‘‘۔ انہوں نے گالی دیتے ہوئے مزید کہا کہ میں ’’اتنا برا نہیں گا رہا ہوں کہ تُم نے مجھے جوتا دے مارا، اگر آپ میں سے کسی کو مجھ سے یا میری موسیقی سے کوئی مسئلہ ہے تو اسٹیج پر آکر مجھ سے بات کرو‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: معروف پاکستانی پروڈیوسراوربراڈکاسٹر انتقال کر گئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے کرن اوجلا پر جوتا پھینکنے والے شخص کی شناخت کرکے اُسے کنسرٹ سے باہر نکال دیا تھا جس کے بعد کرن نے اپنی پرفارمنس جاری رکھی۔