صدر آصف زرداری سے مولانا عبدالخبیر آزاد کی ملاقات ،فرقہ واریت کے خاتمے، مذہبی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال

Sep 08, 2024 | 18:45:PM

(عثمان خان)صدر مملکت آصف علی زرداری سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیر آزاد نے ملاقات کی،ملاقات میں قیام امن،دہشتگردی،فرقہ واریت کے خاتمے،مذہبی ہم آہنگی، پیغام پاکستان کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر آصف زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی اوراُمت کے درمیان وحدت کی اشد ضرورت ہے،تمام علماء کرام و مشائخ عظام مذہبی ہم آہنگی،رواداری اور پیغام پاکستان کے فروغ کیلئے منبر و محراب کے ذریعے اپنا عظیم کردار اداکریں،موجودہ ملکی حالات میں ہم سب نے ملکر اپنے وطن عزیز پاکستان کو بچانا ہے اور اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ دہشت گردی،انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ، قومی اسمبلی کے علما کرام و اراکین اسمبلی اور ذوالفقار علی بھٹوشہید کا 7ستمبر 1974ء کو ختم نبوتؐ کے بل کو منظور کرانا ایک تاریخ ساز فیصلہ تھا،مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہاکہ پیغام پاکستان،پاکستان کاوہ عظیم بیانیہ ہے جس نے دہشت گردی،انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کو حرام قرار دیا ہے۔

صدر مملکت نے مولانا عبدالخبیر آزاد کی رویت ہلال اور دنیا بھر میں مذہبی ہم آہنگی،اتحاد و وحدت کے حوالے سے خدمات کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!پی ٹی آئی جلسے میں جانے والی گاڑی کو حادثہ

مزیدخبریں