پی ٹی آئی جلسہ شرکاءکا پولیس پر بلا اشتعال پتھراؤ، وفاقی وزیر داخلہ نے رپورٹ طلب کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کے شرکاء نے اسلام آباد پولیس پر بلا اشتعال پتھراؤ کرنے پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی سے رپورٹ طلب کر لی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراؤ سے زخمی ہونے والے ایس ایس پی شعیب خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی، اس موقع پر محسن نقوی نے حکم جاری کیا کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی جلسےکا مقررہ وقت ختم ہوتے ہی پولیس کو سختی سے ایکشن لینے کا حکم