کہاں کہاں بارش ہو گی؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی 

Sep 08, 2024 | 20:24:PM

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علا وہ بعض مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش  کا امکان ظاہر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اور گردونواح میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ تاہم چترال، دیر، سوات، کوہستان، لکی مروت اور ڈی آئی خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب، بلوچستان اور سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علا وہ بعض مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین ،نو کنڈی 42، سبی، روہڑی ، دادو اورتربت میں41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا جلسہ، سابق صدر عارف علوی نے معذرت کرلی

مزیدخبریں