ڈاکٹروں کی غفلت، زندہ شخص مردہ خانے منتقل،لاوارث نے سسک سسک کر جان دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جڑانوالہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں انسانوں کے ساتھ مبینہ طور پر جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا جانے لگا ہے،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ کی انتظامیہ اور ڈاکٹروں کی غفلت سے ایک لاوارث زندہ شخص کو رات گئے وارڈ سے اٹھا کر مردہ خانے میں منتقل کردیا گیا،جہاں وہ سسک سسک کر جان دے دی۔
ذرائع کے مطابق کسی ڈاکٹر کو لاوارث شخص پر ترس نہ آیا، لاوارث شخص نے مردہ خانہ میں سسک سسک کر جان دے دی،لاوارث شخص کی مردہ خانہ میں پڑی لاش کی ویڈیو آج نیوز نے حاصل کر لی۔ مریض کہتے ہیں کہ سرکاری اسپتالوں میں انسانوں کے ساتھ ڈاکٹرز اور انتظامیہ کا ناروا سلوک معمول بن چکا ہے، سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے ساتھ ہونے والا سلوک افسران اور ڈاکٹروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہری پور میں مدرسہ کی چھت گرنے سے 2 طالبات جاں بحق، 3 زخمی