(24 نیوز) کرونا ویکسین کی اہمیت و افادیت سے متعلق آگاہی دینے کیلئے فیس بک کی زیرملکیت موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے عالمی ادارہ صحت کے ساتھ اشتراک کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق واٹس ایپ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صحت کے عالمی دن کے موقع پر ہم عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ساتھ اشتراک کا فخریہ اعلان کرتے ہیں۔واٹس ایپ کا یہ اشتراک دراصل کرونا ویکسین کی اہمیت و افادیت سے متعلق آگاہی دینے اور شعور بڑھانے کے لیے ہے جبکہ اسکی مدد سے پائے جانے والے منفی تاثرات کا خاتمہ بھی ممکن ہوسکے گا۔اس پارٹنر شپ کا مقصد یہ بھی ہے کہ دنیا کا ہرشخص کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا کر خود کو محفوظ رکھے۔انتظامیہ نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت ’ویکسین فار آل‘ نامی فیچر متعارف کرایا گیا ہے،جس میں ویکسین لگوانے کی خوشی کے اظہار کے لیے مختلف سٹیکرز شامل کئے گئے ہیں۔واٹس ایپ کے مطابق فیچر کے تحت اسٹیکر زکے ذریعے ویکسین لگوانے کی پیشکش کی جاسکے گی جبکہ اس کے ذریعے ہیلتھ کیئر ہیروز کی خدمات کو بھی سراہا جاسکے گا۔واضح رہے کہ کرونا وائرس کے سامنے آنے کے بعد واٹس ایپ نے غلط فہمی پر مبنی پیغامات کی روک تھام کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے، جس کے تحت کسی بھی پیغام کو فارورڈ کرنے کی تعداد کم کر کے اسے پانچ تک محدود کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی شادی شدہ خاتون پاکستانی لڑکے پر عاشق۔۔ پھر وہ۔۔۔ !!!