(24نیوز) کورونا وائرس سے مزید 105 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 15 ہزار 229 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 10 ہزار 829 ہوگئی جبکہ 5312 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 312 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 43 ہزار 295، سندھ میں 2 لاکھ 67 ہزار 970، خیبر پختونخوا میں 96 ہزار 128، بلوچستان میں 20 ہزار 97، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 97، اسلام آباد میں 64 ہزار 173 جبکہ آزاد کشمیر میں 14 ہزار 69 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 6 لاکھ 39 ہزار 825 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54 ہزار 948 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 25 ہزار 789 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 116 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہزار 229 ہوگئی۔ پنجاب میں 6 ہزار 851، سندھ میں 4 ہزار 521، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 553، اسلام آباد میں 597، بلوچستان میں 213، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 391 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔