میانمار:فوج کی فائرنگ سے مزید13 مظاہرین ہلاک،تعداد580 ہو گئی

Apr 09, 2021 | 09:50:AM
میانمار:فوج کی فائرنگ سے مزید13 مظاہرین ہلاک،تعداد580 ہو گئی
کیپشن: میانمار میں مظاہرین احتجاج کرتے ہوئے (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر سکیورٹی فورسز  کی فائرنگ میں مزید 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق دارالحکومت ینگون میں کئی چھوٹے دھماکے سنے گئے ہیں جبکہ چین کی ملکیت ایک فیکٹری کو آگ لگادی گئی۔ میانمار کے فوجی حکمران نے کہاہے کہ سول نافرمانی کی تحریک میانمار کو  تباہ کررہی ہے۔ ایک احتجاجی گروپ کے مطابق یکم فروری کو ہونیوالے فوجی بغاوت سے اب تک 580 مظاہرین ہلاک ہوچکے ہیں۔ 

دوسری جانب میانمار میں سکیورٹی حکام نے فوجی حکومت پر تنقید کرنے والے ایک نوجوان اداکار، گلوکار اور ماڈل کو گرفتار کر لیا ہے۔ 24سالہ پینگ تاخون میانمار اور تھائی لینڈ کی مشہور شخصیت ہیں اور فیس بک اور انسٹاگرام پر ان کے10 لاکھ فالور ہیں۔ ایک فیس بک پوسٹ میں ان کی بہن کا کہنا ہے کہ8ٹرکوں پر50 کے قریب فوجی آئے اور ان کے بھائی کو اٹھا کر لے گئے۔ ان کی فیملی کے مطابق پینگ تاخون کچھ عرصے سے گھر پر بیمار تھے۔ حکام نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں کہاں لے جایا گیا ہے۔ میانمار میں حکام نے فوجی حکومت کی مخالفت کرنے والے سو سے زائد سرکردہ اداکاروں، فنکاروں اور ادیبوں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔

واضح رہے کہ میانمار میں مختصر مدت کے لئے جمہوریت بحال کی گئی تھی جس کے بعد رواں سال فروری کے آغاز میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کرلیا۔ فوجی بغاوت کے خلاف بڑے پیمانے پر سیاسی جماعتوں نے احتجاج شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی شادی شدہ خاتون پاکستانی لڑکے پر عاشق۔۔ پھر   وہ۔۔۔ !!!