(24نیوز)خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت نے گورنرہاؤس کے لیےکروڑوں روپے کی تین بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے سمری گورنر سیکرٹریٹ سے وزیراعلیٰ کو بھیج دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنرہاؤس کے لیے 11کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی تین نئی بی ایم ڈبلیو گاڑیاں خریدنے کی سمری وزیر اعلیٰ کو بھیجی گئی ہے، یہ گاڑیاں گورنر اور وی آئی پیز کے استعمال کے لیے ہوں گی۔
واضح رہے کہ دوسری جانب معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے منشور کے مطابق بجٹ کو مدنظر رکھ کر سمری منظور نہیں کی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: تنخواہ بڑھاﺅ۔۔۔کل سول سیکرٹریٹ کے باہر دما دم مست قلندر ہوگا