(24نیوز)لاہور کے علاقے سندر انڈسٹریل سٹیٹ کی فیکٹری میں آگ لگ گئی، فائر اینڈ ریسکیو ٹیموں کا آپریشن جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آگ فیکٹری میں موجود کیمیکل میں لگی جس سے لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔کیمیکل کی وجہ سے آگ اور دھواں شدید ہے، آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کر دیا ۔ ریسکیوترجمان نے بتایا ہے ریسکیوں ٹیمیں جلد آگ پر قابو پا لیں گی، اہل علاقہ سے درخواست ہے وہ شدید دھویں سے دور رہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈسکہ معرکہ۔۔ن لیگ اور پی ٹی آئی میں کل کانٹے کا مقابلہ متوقع