بھارت: کسان احتجاج جاری، کل ہریانہ دہلی شاہراہ بند کرنے کا اعلان 

Apr 09, 2021 | 10:46:AM

(24 نیوز)بھارتی حکومت کے تین متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج زور شور سےجاری ہے، کسانوں نے ہفتے  کے روز سے ہریانہ دہلی مرکزی شاہراہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق بھارت میں وزیراعظم نریندر  مودی کی تمام تر کوششوں کے باوجود کسانوں کی تحریک جاری ہے،کاشتکاروں نے کل ہریانہ سے نئی دہلی آنے والی اہم شاہراہ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کسانوں کےبھرپور احتجاج کو دیکھتے ہوئے مودی سرکار مظاہرین کے خلاف اوچھی حرکتیں کرنے لگی ہے اور اس نے  پنجاب راجستھان بارڈر پر رواں نہر میں کیمیکل ملا پانی چھوڑ دیا۔ بھارتی پنجاب میں حکومت کی طرف سے پابندی کے باوجود کسانوں کے بڑے بڑے اجتماعات جاری ہیں، بٹالہ میں کسانوں نے بڑاجلسہ منعقد کیا۔ کاشتکاروں نے کہا ہے کہ  سرکارعالمی وبا  کورونا کا بہانہ کرکے تحریک روکنا چاہتی ہے۔پنجاب میں پابندی کے باوجود کاشتکاروں کی جانب سے بڑے بڑے جلسے منعقد کئے گئے ہیں جن میں خواتین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مودی سرکار فوری کالے قوانین واپس لے، دھرنے اور جلسے ختم کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: میانمار:فوج کی فائرنگ سے مزید13 مظاہرین ہلاک،تعداد580 ہو گئی
 

مزیدخبریں