ایمرجنسی سمیت دیگر سروسز بند کرنیکا اعلان،ینگ ڈاکٹرز ایسویسی ایشن

Apr 09, 2021 | 12:04:PM

 (24نیوز) ینگ ڈاکٹرز ایسویسی ایشن بلوچستان نے ڈی ایچ کیو قلات میں ڈاکٹر کی گرفتاری کے خلاف صوبے بھر میں ایمرجنسی سمیت دیگر سروسز بند کرنے کا اعلان کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر احمد عباس نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات میں کل ڈاکٹر کو گرفتار کیا گیا ہے اور ڈاکٹر کی فیملی کو بھی ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر احمد عباس کے مطابق ڈاکٹر پر تشدد اور گرفتاری کے بعد صوبے بھر میں او پی ڈیز اور دیگر سروسز بند رہیں گی، اگر محکمہ صحت کی جانب سے جمعہ تک ایم ایس کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو صوبے بھر میں تمام ایمرجنسی سروسز بند کر دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:     بلاول بھٹو کی شریف فیملی پر تنقید ۔۔مریم نواز کے ترجمان بھی میدان میں آگئے

مزیدخبریں