(24نیوز)پاکستانیوں کو بیرون ملک سے فون لانا مہنگا پڑ گیا۔ڈیوٹی فری موبائل فونز لانے والوں کی موجیں ختم ہو گئیں۔بیرون ملک سے موبائل فون لانے پر ایف بی آر کے وار نیارے ہو گئے۔
ذرائع فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق ایف بی آر نے موبائل فون رجسٹریشن سے 2 ارب 90 کروڑ روپے کا اضافی ٹیکس وصول کرلیا ۔جولائی سے مارچ تک 8 ارب 10 کروڑ روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا ۔گزشتہ برس اسی عرصہ میں 5 ارب 20 کروڑ روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا تھا۔جولائی سے مارچ تک 11 لاکھ 78 ہزار موبائل فونز کی رجسٹریشن کی گئی جبکہ گزشتہ برس جولائی سے مارچ تک 12 لاکھ 90 ہزار موبائل فون رجسٹرڈ کئے گئے تھے ۔
رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 45 ارب روپے کی مالیت کے موبائل فون کی رجسٹریشن کی گئی ۔گزشتہ برس 23 ارب روپے مالیت کے موبائل فون کی رجسٹریشن کی گئی تھی۔30 ڈالرز مالیت کے موبائل فون لانے پر 300 کا ٹیکس نافذ کردیا گیا ۔100 ڈالرز مالیت کے موبائل فون پر 2940 روپے کا ٹیکس ادا کرنا پڑے گا ،200 ڈالر مالیت موبائل فون پر 4510 روپے ٹیکس ادا کرنا پڑرہا ہے ،350 ڈالرز مالیت کے موبائل فون پر 6180 روپے ٹیکس لاگو کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 500 ڈالرز مالیت کے موبائل فون پر 17650 روپے ٹیکس ادا کرنا پڑے گا ۔500 ڈالرز مالیت سے زائد کے موبائل فون پر 31520 روپے ٹیکس دینا پڑرہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جاوید لطیف غداری کیس۔اسمبلیوں میں حلف لینے والے اپنے گریبان میں جھانکیں.چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ