(24نیوز)وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا ہے کہ صوبے کے تمام ویکسی نیشن سینٹرز بروز جمعہ بند اور اتوار کو کھلے رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ صوبے بھرمیں عوام کو پریشانی سے بچانے کے لیے مطلع کیا جارہا ہے کہ این سی او سی کے احکامات کے مطابق پنجاب کے تمام ویکسی نیشن سینٹرز آج بروز جمعہ بند رہیں گے اور اتوارکے دن کھلے رہیں گے۔واضح رہے کہ انہوں نے کہا کہ عوام مزیدرہنمائی کے لیے1033 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مسجد الحرام میں تراویح کی تعداداوراعتکاف سے متعلق نئے احکامات جاری