پنجاب :9 افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری 

Apr 09, 2021 | 13:24:PM
پنجاب :9 افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری 
کیپشن: افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پنجاب حکومت نے9 افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردیے جبکہ گریڈ 21 کے کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ احمد محمود کو او ایس ڈی بنا دیا۔

 صوبائی حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم سید گلزار حسین شاہ کو تبدیل کرکے کمشنر راولپنڈی، چیف اکانومسٹ پی اینڈ ڈی نبیل جاوید کو سیکرٹری اوقاف اینڈ مذہبی امور اور ایڈیشنل ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ سید محمد مسعود نعمان کو ڈپٹی کمشنر لودھراں تعینات کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر لودھراں عمران احمد قریشی کو او ایس ڈی بناکر ایس اینڈ جی اےڈی میں رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے  جب کہ سیکرٹری انرجی محمد عامر جان سے سیکرٹری اوقاف اینڈ مذہبی امور کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس کے علاوہ سلمان اعجاز کو چیئرمین پنجاب پرائیویٹائزیشن بورڈ، نوید حیدر شیرازی کو ممبر کالونیز بورڈ آف ریونیو اور سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال، محمد حسن اقبال کو 3 ماہ کے لیے سیکرٹری اسپیشل ایجوکیشن کے عہدے کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔
 

یہ بھی پڑھیں:    پنجاب میں اعلی افسرو ں کے تقرر و تبادلے