ایاسا نے 31 مارچ کو لکھے گئے مراسلہ کی وضاحت جاری کردی

Apr 09, 2021 | 14:45:PM
ایاسا نے 31 مارچ کو لکھے گئے مراسلہ کی وضاحت جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے 31 مارچ کو لکھے گئے مراسلہ کی وضاحت جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق   ایاسا نے پی آئی اے اور ویژن ایئر پر جولائی 2020 میں پابندی عائد کی گئی تھی۔پابندی میں تین ماہ کی توسیع کے بعد 31مارچ تک کی گئی تھی۔"ایاسا" 31مارچ تک پابندی ختم کرسکتا تھا لیکن چند وجوہات کی بنا پر پابندی ختم نہیں کی۔آئندہ چند ماہ میں اکاؤ   پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا آڈٹ کرے گی ۔یورپی کمیشن اور پاکستان سول ایوی ایشن کے درمیان تکنیکی مشاورت جاری ہے۔پاکستان سول ایوی ایشن اسے حوصلہ افزا قدم اور جاری تیکنیکی مشاورت کے مثبت نتائج کا اشارہ سمجھے ۔"ایاسا" کی تینیکی ٹیمیں  سیکیورٹی خدشات کے حتمی حل کیلئے اکاؤ آڈٹ کی تیاری بھی کررہی ہیں،ایسے خطوط بین الاقوامی قواعد و ضوابط کے مطابق جاری کئے جاتے ہیں اس حساس موضوع پر پاکستان سول ایوی ایشن بھی ان امور کی تعریف کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 75 ڈسکہ ۔۔ماضی میں ن لیگ کاپلرا بھاری رہا