(24نیوز)چینی سٹہ مافیا اور جے ڈی ڈبلیو کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔ جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے 36 اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے ۔
ذرائع کے مطابق 9 سرکاری اور نجی بینکوں نے جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے 36 اکاؤنٹس منجمد کر دیئے ہیں۔ اکاؤنٹس ایف آئی اے لاہور کی درخواست پر منجمد کئے گئے ہیں۔جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے 4 امریکی ڈالرز، دو برطانوی پاؤنڈز اور 30 پاکستانی کرنسی کے اکاؤنٹس منجمد کئے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جو اکاؤنٹس منجمد کئے گئے ان میں علی ترین کے 21، جہانگیر ترین کے 14 اور ان کی اہلیہ کا ایک اکاؤنٹ شامل ہے۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ منجمد اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کی رقم موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایاسا نے 31 مارچ کو لکھے گئے مراسلہ کی وضاحت جاری کردی