(24نیوز)جی ٹوئنٹی ممالک نے کم آمدن والے ممالک کے قرضے مؤخر کردیئے جس سے پاکستان کو جی ٹوئنٹی ممالک سے 80 سے 90 کروڑ ڈالرز کا ریلیف مل گیا۔
جی ٹوئنٹی ملکوں کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی کئی معیشتوں کو کورونا وائرس کی تیسری لہر کا سامنا ہے، کورونا سے نمٹنے کے لئے کم آمدن والے ممالک کے قرضے 6 ماہ کے لئے مؤخر کردیئے گئے ہیں۔اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ متعدد ممالک کو کورونا ویکسین کی فراہمی شروع ہوچکی ،کورونا کے بعد معیشت کی بحالی کا عمل جاری ہے، جی ٹوئنٹی ممالک معیشت کی مکمل بحالی میں معاونت فراہم کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے قرضے جولائی سے دسمبر 2021 تک مؤخر کردیئے جائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:چینی اسکینڈل، جہانگیر ترین اور اہل خانہ کے 36 اکاؤنٹس منجمد