(24نیوز)آر یا پار۔۔پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین آج اپنے ہم خیال ارکان اسمبلی اور دیگرسیاسی رہنماؤں کو عشائیہ تقریب میں اپنی آئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماجہانگیر ترین اپنے ہم خیال ارکان اسمبلی اور دیگرسیاسی رہنماؤں کے اعزاز میں آج رات عشائیہ دیں گے، اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ تقریب میں اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں اپنے ہم خیال ساتھیوں کو آگاہ کریں گے۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق 9 سرکاری اور نجی بینکوں نے جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے 36 اکاؤنٹس منجمد کر دیئے ہیں۔ اکاؤنٹس ایف آئی اے لاہور کی درخواست پر منجمد کئے گئے ہیں۔جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے 4 امریکی ڈالرز، دو برطانوی پاؤنڈز اور 30 پاکستانی کرنسی کے اکاؤنٹس منجمد کئے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جو اکاؤنٹس منجمد کئے گئے ان میں علی ترین کے 21، جہانگیر ترین کے 14 اور ان کی اہلیہ کا ایک اکاؤنٹ شامل ہے۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ منجمد اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کی رقم موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سسٹم میں کرپشن اور رکاوٹیں آ جائیں تو تبدیلی میں وقت لگتا ہے،عمران خان