وزیر اعظم عام آدمی کو چھت دینے کا وعدہ پورا کر رہے ہیں،عثمان بزدار

Apr 09, 2021 | 15:29:PM

(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ گھروں کی فراہمی کا وعدہ پورا کر رہے ہیں، باقی عہد بھی نبھائیں گے، ماضی میں کسی نے غریب کے گھر پر توجہ نہیں دی، اپنے محلات بنالئے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا، تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی کیلئے پر عزم ہے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ پہلی دفعہ عام آدمی کو چھت دینے کا وعدہ عمران خان پورا کر رہے ہیں، لاہور میں 35 ہزار سے زائد اپارٹمنٹس بنا کر غریب کو گھر دیں گے، نیا دور ہے اور اب نیا لاہور ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    حکومت کا بزرگ شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن گھروں پر کرنے کا فیصلہ

مزیدخبریں