جہانگیر ترین کیخلاف سازش ہو رہی ہے، عمران خان نوٹس لیں

Apr 09, 2021 | 16:27:PM

(24نیوز)تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کے خلاف سازش کی جارہی ہے، عمران خان نوٹس لیں

تفصیلات کے مطابق راجہ ریاض نے دعوی کیا ہے کہ جہانگیر ترین کے ساتھ تحریک انصاف کے 53 سے بھی زیادہ اراکین ہیں۔آج رات جہانگیر ترین کا عشائیہ ہے کل بھی سیاسی طاقت دکھائیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین پرانا ساتھی ہے ،عمران خان اسے ضائع نہ کریں۔احتساب سب کے لیے ہونا چاہیے، انتقامی کاروائی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:       جہانگیر ترین پی ٹی آئی چھوڑ کر کس جماعت میں جا رہے ہیں؟اہم سیاسی رہنما نے بڑا دعوی کر دیا

مزیدخبریں