افغان حکومت کاپاکستانی وفد کادورہ منسوخ کرنے کی تحقیقات کا فیصلہ

Apr 09, 2021 | 16:57:PM

(24 نیوز)افغان حکومت نے پاکستانی وفدکے دورہ افغانستان کو اچانک منسوخ کرنے کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں پارلیمانی وفد کے جہاز کو گزشتہ روز کابل میں اترنے کی اجازت نہیں دی گئی اور وفد واپس بھجوا دیا گیا۔ جس پر پاکستان کی حکومت نے افغان حکومت سے وضاحت مانگی تھی۔
افغان سپیکر میر رحمان رحمانی نے معاملے کی انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔کل اعلیٰ حکام افغان پارلیمنٹ میں طلب کر لئے گئے ہیں۔افغان دفاع، داخلہ اور ہوا بازی کے وزرا و اعلی حکام کو افغان پارلیمنٹ بلا لیا گیا ہے۔
افغان سپیکر نے پاکستانی وفد کو لینڈنگ کی اجازت نہ دینے پر وضاحت مانگیں گے۔ تحقیقات کے بعد پاکستانی حکام کو دورے کی اچانک منسوخ کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا۔
یہ بھی پڑھیں :چینی سیکنڈل میں اہم پیش رفت، نوازشریف کا دست راست نیب میں طلب

مزیدخبریں