(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مہنگائی کا اعتراف کرتے ہیں لیکن ملکی معیشت درست سمت پر جارہی ہے، عمران خان کے لئے اپوزیشن کوئی چیلنج نہیں ہے صرف مہنگائی چیلنج ہے۔ انشااللہ عمران خان مہنگائی کو کم کرےگا اور 5سال بھی پورے کرے گا۔ ، عمران خان کا مشن ہے کہ وہ مہنگائی کنٹرول کریں اور وہ اس معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں۔نوازشریف پاکستان آنے کی خواہش کریںچوبیس گھنٹے میں سفری دستاویز جاری کردوں گا ۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کواپوزیشن ٹھس ہوگئی ہے۔ مولانافضل الرحمان کو کہاتھا کہ بچوں کے ہاتھ میں نہ کھیلو ،اس ساری گیم میںمولانافضل الرحمان کو سب سے زیادہ نقصان ہوا ،انہوں نے کہا کہ میںعمران خان کےخلاف کوئی سازش کامیاب ہوتے نہیں دیکھ رہا ۔ عمران خان اگلے الیکشن میں بھی ڈٹ کر مقابلہ کرےگا ۔انہوں نے کہا اگر ضیا الحق حکمران نہ ہوتے تو ن لیگ نہ ہوتی۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان شدید اختلافات کے متعلق انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مثبت سوچ رکھنے والی پارٹی ہے، مسلم لیگ (ن) خود اپنے لئے بحران پیدا کر رہی ہے، اس نے عظیم افواج کے خلاف جو زبان استعمال کی اسے اس کی قیمت ادا کرنا پڑے گی، پیپلز پارٹی سمجھدار جماعت ہے اور آصف زرداری تاش چھاتی سے لگا کر کھیل رہے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا چینی اسکینڈل پر 10لوگ گرفتار ہوئے،31ملوں کو نوٹس بھیجے گئے۔ 57اکاو¿نٹ منجمدکئے ان میں19بے نامی اکاﺅنٹ بھی شامل ہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جہانگیر ترین کو تحریک انصاف کی حکومت میں انصاف ملے گا اور عدالتیں آزاد ہیں۔
انہوںنے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے سے کہا کہ رمضان میں ہم پورا پیکیج بنا رہے ہیں، وہ لوگ جو ایف آئی اے میں سالہا سال سے بیٹھے ہوئے ہیں انہیں اگلے 15 روز میں تبدیل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ'ایف آئی اے میں تنخواہوں کی وجہ سے بڑی کشش ہے، ہر افسر یہیں آنا چاہتا ہے، ایف آئی اے میں تبادلے کے لیلئے جتنا دباو¿ مجھ پر ہے شاید کسی وزیر پر نہیں رہا ہوگا۔ دیگر شعبوں کی دیگر ایف آئی اے میں بہتری لائیں گے۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ 'پاکستان کی خارجہ پالیسی بہتر ہے، ہم افغانستان میں امن کے لیے تاریخی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ ہمارے امریکا اور چین سے اچھے تعلقات ہیں۔
حکومتی کامیابیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر گر گئی ہے، گھر بن رہے ہیں، غریب طبقے کو مکانات کی فراہمی شروع کردی گئی، اسلام آباد میں 4 ہزار فلیٹ کا افتتاح کیا ہے ملک کی معیشت چلنا شروع ہو گئی۔ رمضان پیکج ایک دو روز میں آ جائے گا۔ ایک لاکھ یومیہ نادرا کے کارڈ بن رہے ہیں ایف آئی اے میں بھی مزید بہتری لائیں گے۔پاسپورٹ 10سال کا کردیا،فیس بھی کم کردی، جون تک ای پاسپورٹ پاکستان میں شروع ہوجائیگا،،وزیر داخلہ نے کہامیں نے کسی کو ای سی ایل میں نہیں ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں۔بجلی مزید مہنگی ۔۔ٹیکسز بھی لگیں گے:پاکستان کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی
مہنگائی کا اعتراف۔۔۔ مگر عمران 5سال پورے کرینگے۔۔شیخ رشید
Apr 09, 2021 | 17:28:PM