غیر قانونی سکیموں کیخلاف بڑی کارروائی کافیصلہ

Apr 09, 2021 | 17:48:PM
غیر قانونی سکیموں کیخلاف بڑی کارروائی کافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)غیر قانونی سکیموں کیخلاف ایکشن کیلئے کمیشن کے قیام کا فیصلہ، گور نر محمدسرور نے کمیشن کے قیام کیلئے آرڈننس جاری کر دیا ۔

تفصیلات کے مذکورہ کمیشن پنجاب میں ہائوسنگ سکیموں کو ریگولرائزبھی کر یگا۔ سپر یم کورٹ کا ریٹائرڈ جج کمیشن کا سر براہ ہوگا ۔سکیم کو قبر ستان، پارکس کیلئے جگہ مختص نہ کر نے پر 2فیصد بطور جر مانہ ادا کر نا ہوگا۔ قبرستان کیلئے جگہ خریدنا بھی مذکورہ ہاﺅسنگ سکیم کی ذمہ داری ہوگی۔20سال کا تجربہ رکھنے والا ٹاﺅن پلانر بھی کمیشن کا ممبر ہوگا۔ سول انجینئر ،ماہر قانون،ماہر ماحولیات بھی کمیشن میں شامل ہوگا۔ سڑکوں کی تعمیر نہ کرنیوالی سکیموں کوکمیشن سزائیں دیگا۔

واضح رہے کہ پنجاب میں ہزاروں کی تعداد میں غیرقانونی سکیمیں بنائی گئی ہیں جہاں پارکس اور قبرستان کے علاوہ سیوریج اور سڑکیں بھی موجود نہیں لیکن شہریوں سے کروڑوں روپے لوٹ کر انہیں بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی مزید مہنگی ۔۔ٹیکسز بھی لگیں گے:پاکستان کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی