وزیراعظم کی غلط نوٹیفکیشن میں ملوث افسروں کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے غلط نوٹیفکیشن میں ملوث افسروں کیخلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرا دی ،وزیر اعظم نے حکومت پنجاب 48 گھنٹے تک افسروں کی نشاہدہی کا ٹاسک دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے متعلق ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف جنوبی پنجاب سے ایم این اے نے شکایات کے انبار لگا دیئے،وزیراعظم پاکستان نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کو بے نقاب کرنے کا حکم دیدیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کو جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے غلط نوٹیفکیشن میں ملوث افسروںکیخلاف سخت کارروائی کی استدعا کی گئی، وزیر اعظم نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے غلط نوٹیفکیشن میں ملوث افسروں کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرگ اور بینکنگ فراڈ۔۔ایف آئی اے کی جہانگیر ترین سے ایک گھنٹہ15منٹ تفتیش