عوام کیلئے ناقابل یقین خبر۔۔چینی 65 روپے کلو ملے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ رمضان بازاروں میں اشیا خوردونوش پچیس فیصد کم قیمت کے ساتھ ملیں گی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے سال آٹے کی قیمت کا مناسب برقرار اہم ترجیح تھی اور پورا سال 860 کے ریٹ پر قائم رکھا۔ گندم کی قیمت میں چار سو روپے اضافہ کیا جس سے کسان کو فائدہ ہو گا۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ کسان کی پاکستان کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی ماند ہیں۔ کسانوں کی خوشحالی کیلئے اہم اقدامات کئے جارہے ہیں۔ رمضان بازاروں میں آٹے سے متعلق خصوصی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔رمضان بازاروں میں آٹے کا دس کلو کا تھیلا 370 میں عوام کو فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں اشیا خوردونوش پچیس فیصد کم قیمت کے ساتھ ملیں گیں۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں چینی 65 روپے کلو میں عوام کو فراہم کی جائے گی۔ اشیا خوردونوش کی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی کروایا جائے گا۔
واضح رہے کہ سابقہ دور حکومت میں چینی 55 روپے کلو فروخت ہو رہی تھی جبکہ موجودہ حکومت میں چینی کا فی کلو ریٹ 120روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔ حکومت نے متعدد بار چینی سمیت دیگر اشیا کی قیمتں کنٹرول کرنے کا وعدہ کیا مگر اشیا خورونوش کی قیمتیں کم ہونے کی بجائے بڑھ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:غیر قانونی سکیموں کیخلاف بڑی کارروائی کافیصلہ