حکومت کی سرکاری ملازمین کو 8ارب کا عید پیکیج دینے کی پیشکش

Apr 09, 2021 | 18:34:PM
حکومت کی سرکاری ملازمین کو 8ارب کا عید پیکیج دینے کی پیشکش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو عید پیکیج دینے کی پیشکش کردی۔
 محکمہ خزانہ پنجاب نے 25 فیصد تنخواہوں میں اضافے کے بدلے عید پیکیج دینے کی تجویز دے دی ۔عید پیکیج کے تحت ملازمین کو 8 ارب روپے اضافی فراہم کیے جائیں گے۔ عید پیکیج کے تحت ملازمین کو دو ماہ مئی اور جون کی تنخواہ 25 فیصد اضافے کیساتھ دے سکتے ہیں۔
یہ تجویز محکمہ خزانہ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ارم بخا ری کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ایپکا کو دی گئی۔ سرکاری ملازمین کو بتایا گیا کہنئے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ سرکاری ملازمین نے چار ماہ کی تنخواہ 25 فیصد اضافی تنخواہ کے ساتھ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔اجلاس میں ایپکا قائدین نے کہا کہ ملازمین کے ساتھ مشورہ کرنے کے بعد حکومتی تجویز پر ردعمل دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔بجلی مزید مہنگی ۔۔ٹیکسز بھی لگیں گے:پاکستان کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی