اداکارہ حرا مانی شوبز میں آنے سے پہلے کیا کرتی تھیں۔۔خود ہی بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اداکارہ حرا مانی نے کہا ہے کہ ان کی پہلی جاب بطور مہندی آرٹسٹ تھی جہاں انہیں چاند رات پر مہندی لگانے کے 1500 سے 2000 روپے ملا کرتے تھے۔
ایک انٹرویو کے دوران حرا مانی سے ان کی پہلی جاب، سیلری اور شوبز سے متعلق مختلف سوالات کیے گئے، ایک سوال کے جواب حرا مانی نے بتایا کہ وہ شوبز میں انٹری سے قبل پارلر میں مہندی لگانے کا کام کیا کرتی تھیں اور انہیں اس پر فخر ہے، وہ چاند رات پر پارلر میں مہندی لگاتی تھیں اور اس کے 2000 یا 1500 ملا کرتے تھے اور ان پیسوں سے فوراًجاکر چوڑیاں خرید لیتی تھیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ پارلر کے بعد انہوں نے بینک میں ملازمت کی جہاں ان کو 12000 روپے ملا کرتے تھے۔شوبز کیرئیر سے متعلق حرا مانی نے بتایا کہ انہوں نے کبھی آڈیشن نہیں دیا،انہوں نے پہلا ڈائیلاگ اپنے والد کو بولا تھا اور وہ یہ تھااگر ابو میں نے آپ کی پسندسے شادی کی تو مرجاؤں گی لہٰذا مجھے اپنی پسند کی شادی کرنے دیں۔اداکارہ کے مطابق دوسرا ڈائیلاگ انہوں نے مانی کو بولا تھا اور وہ یہ تھا کہ اگر مانی تم نے مجھ سے شادی نہ کی تو میں مرجاؤں گی۔
کورونا کی شدید لہر۔۔ہفتہ اور اتوار کو بین الصوبائی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی