رمضان المبارک میں کون مسجد نبوی میں داخل ہو سکے گا۔۔؟

Apr 09, 2021 | 20:24:PM

 (24نیوز)یکم رمضان المبارک سے عالمی وبا کورونا سے محفوظ لوگوں کو مسجد نبوی میں داخل ہونے کی اجازت ہو گی۔
مسجد نبوی کی انتظامیہ کے مطابق مسجد میں آنے والوں کے لئے توکل ایپ کے ذریعے اجازت نامے جاری ہوں گے۔انتظامیہ کے مطابق مسجد نبوی میں آمد کا اجازت نامہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے افراد کو دیا جائے گا۔
مسجد نبوی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا سے شفایاب افراد کو بھی یکم رمضان المبارک سے مسجد نبوی میں داخلے کی اجازت ہو گی۔
 یہ بھی پڑھیں۔حکومت کی سرکاری ملازمین کو 8ارب کا عید پیکیج دینے کی پیشکش

مزیدخبریں