پاکستانی شہریت برائے فروخت۔۔ نادرا عملے نے 74 افغانوں کو پاکستانی بنا دیا

Apr 09, 2021 | 20:49:PM
 پاکستانی شہریت برائے فروخت۔۔ نادرا عملے نے 74 افغانوں کو پاکستانی بنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)کے عملے نے شناختی کارڈ فروخت کرکے 74 افغانوں کو پاکستانی شہریت دیدی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکام نے اس مکروہ دھندے میں ملوث نادرا ریجنل آفس میرپور خاص کے 7 افسروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق جعلی شناختی کارڈ کی کارروائی نادرا موبائل کے ذریعے کی جاتی تھی۔
عملے نے جعلی ڈومیسائل، جعلی نکاح نامے سمیت دیگر جعلی کاغذات کی تصدیق کی۔ عملے نے جعلی دستاویز کی بنیاد پر ڈومیسائل سرٹیفکیٹس و دیگر دستاویز بھی بنائیں۔حکام کے مطابق ملزموں کیخلاف درج مقد مہ درج کرادیا گیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔پاک فوج کے متعددبریگیڈیئرز کی میجرجنرل کے عہدے پر ترقی