مولانا فضل الرحمان کی طبیعت کیسی ہے،سیاسی سرگرمیاں کب شروع کرینگے؟ خود ہی بتا دیا

Apr 09, 2021 | 20:56:PM
مولانا فضل الرحمان کی طبیعت کیسی ہے،سیاسی سرگرمیاں کب شروع کرینگے؟ خود ہی بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جمعیت علمائے اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا اپنی صحت کے حوالے سے کہنا ہے کہ آج بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں، ابتدا میں پورے جسم میں درد اور ٹھنڈ محسوس ہو رہی تھی۔
ان کا کہنا تھاکہ ابتدا میں بخار کی علامت بھی تھی، ڈاکٹرز نے چیک کیا اور خون کے ٹیسٹ کئے گئے۔سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھاکہ ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا، ڈاکٹروں نے مزید کچھ روز گھر سے باہرنکلنے اور مصروفیات سے منع کیا ہے۔
خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ہونے پر سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے ان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے مزاج پرسی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ماں کے دودھ سے کوروناکی اینٹی باڈیز بچوں میں منتقل ہوتی ہیں۔۔تحقیق