ڈسکہ الیکشن۔۔۔ سڑکوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگا نے کا مطالبہ آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی ایکشن میں مسلم لیگ (ن )کی امیدوار نوشین افتخار کی جانب سے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈسکہ شہر کی تمام اہم سڑکوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔
نوشین افتخار کی جانب سے این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخاب سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا گیا ہے جس میں کیمروں کا مطالبہ کیا گیا۔نوشین افتخار نے خط میں کہا کہ پرامن، شفاف انتخابات کے لئے کیمروں کا لگانا ضروری ہے تاکہ الیکش عملہ کی نقل وحرکت پر نظر رکھی جا سکے۔
واضح رہے کہ این اے 75 ڈسکہ میں پولنگ کل ہوگی،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ڈسکہ ضمنی انتخاب کی خود مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 75 ڈسکہ میں پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک بلاتعطل ہو گی،این اے 75 ڈسکہ میں پولنگ بلاتعطل 9 گھنٹے تک جاری رہے گی ۔
الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کو ہدایات بھجوا دی۔ دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر نے این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخاب کی خود مانیٹرنگ کا فیصلہ کیاہے،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ لاہور روانہ ہوگئے،چیف الیکشن کمشنر صوبائی الیکشن کمشنر آفس سے ضمنی انتخاب کی مانیٹرنگ کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں۔ماں کے دودھ سے کوروناکی اینٹی باڈیز بچوں میں منتقل ہوتی ہیں۔۔تحقیق