(24 نیوز)حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں انتخابی دنگل آج سج گیا ہے جس میں ن لیگ اور تحریک انصاف کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔
ن لیگ کی جانب سے نوشین افتخار جب کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے علی اسجد ملہی میدان میں ہیں اور دونوں امیدواروں کی جانب سے ضمنی الیکشن میں کامیابی کے دعوے کئے جا رہے ہیں۔
الیکشن سے چند گھنٹے قبل پیپلز پارٹی نے پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ن لیگ کو ووٹ دینے کے اپنے وعدے پر قائم ہیں۔
واضح رہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے تھے اور پیپلزپارٹی نے کراچی میں ہونیوالے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : عشائیہ میں28ارکان کی شرکت۔۔جہانگیر ترین نے اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کر دیا