(24 نیوز)کوہاٹ کے علاقے تور چپر جواکی میں 16 لاپتہ ہونے والے مزدوروں کی لاشوں کی باقیات برآمد ہوئی ہیں۔ لاشوں کی باقیات ایک اجتماعی قبر سے 10 سال بعد ملی ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ نے کہا ہے کہ قتل کیے گئے افراد کی اجتماعی تدفین کی گئی تھی۔ ان کے مطابق 29 ستمبر 2011 میں شانگلہ کے 16 مزدور لاپتہ ہو گئے تھے اور ممکنہ طور پر یہ لاشیں انہی مزدوروں کی ہیں، تاہم لاشوں کی باقیات کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اہل علاقہ کی اطلاع پر ریسکیو اہلکار علاقے میں پہنچے اور 16 افراد کی باقیات نکالیں۔ مزدوروں کی باقیات برآمد کرنے کے بعد آپریشن مکمل کر لیا گیا۔ اہل علاقہ کے مطابق یہ افراد 2011 میں لاپتہ ہوئے تھے۔ مزدوروں کی باقیات کو شانگلہ روانہ کر دیا جائے گا۔ جہاں ان کی تدفین کی جائے گی.
دریں اثنا وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کمشنر کوہاٹ اور ڈی آئی جی کوہاٹ کو واقعے کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے مزدوروں کے ورثاکیلئے دس، دس لاکھ روپے مالی امداد کا بھی اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈسکہ ضمنی الیکشن: پیپلزپارٹی نے ن لیگ کی حمایت کا اعلان کردیا