(ویب ڈیسک)بھارت میں ایک شادی کے موقع پر دوستوں نے جوڑے کو پٹرول کی بوتلیں تحفہ میں ملیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک جوڑے کو اپنی شادی کی تقریب میں بطور تحفہ پیٹرول کی بوتلیں وصول کرتے ہوئے دیکھا گیا۔پوری دنیا میں پیٹرول کی قیمتوں میں ہوش رُبا اضافے کے دوران ایک نئے شادی شدہ جوڑے کے لیے پیٹرول کی بوتل سے بہتر اور کیا تحفہ ہو سکتا ہے؟
#Viral | A couple in Tamil Nadu were gifted bottles of Petrol for their wedding!
سوشل میڈیا پر بھارت سے ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دوستوں کو نئے نوبیاہتا جوڑی کو پیٹرول کی بوتلیں بطور تحفہ دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس ویڈیو پر ایک صارف نے مہنگائی پر روشنی ڈالتے ہوئے لکھا کہ اگر یہ حقیقی دوست ہوتے تو اس سے بہتر تحفہ دیتے۔ 200 کا پیٹرول تو پھر سستا ہے، پیٹرول سے بہتر تو 2 کلو لیموں کا تحفہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا اجلاس آج ساڑھے 10 بجے ہو گا